یوکرین آج نہیں تو کل نیٹو کا رکن ہوگا ، امریکی وزیر خارجہ

بدھ 3 اپریل 2024 13:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین آج نہیں تو کل نیٹو کا رکن بن جائے گا لیکن اس کے لیے فی الوقت ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی آر ٹی کے مطابق فرانس کے دورے پر موجودانٹونی بلنکن نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیژورن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اتحادی ممالک نے ویلنئس اجلاس کے دوران یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اس وقت ہمیں اس کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے نیٹو کے 75 ویں اجلاس کے دوران یوکرین کی رکنیت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔