جرائم کیخلاف بیان دینے پر کہا گیا کام سے کام رکھیں، گورنر سندھ

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا، کامران ٹیسوری

بدھ 3 اپریل 2024 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو روز قبل میں نیاسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا، جس پر جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا، لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول نے کہا کہ کراچی کو اون کریں گے، خود وزیراعلیٰ سندھ اور خالد مقبول کے پاس جاؤں گا۔کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی پارٹی نہیں چاہتی شہر میں کرائم ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہر اچھیکام میں پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، تاہم ماننا ہوگا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کو مینڈیٹ ملا ہے۔گورنر نے کہا کہ 50ہزار لوگوں کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتظام کر رہے ہیں، حیدرآباد میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لیں گے، میرپور خاص اور دیگراضلاع میں بھی آئی ٹی پروگرام شروع کریں گے۔#