اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 3 اپریل 2024 21:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک افسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاسی پی اونے کہاکہ اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب محنتی اور پروفیشنل پولیس افسر ہیں راولپنڈی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااے ایس پیزنے کہاکہ راولپنڈی پولیس میں اپنی تعیناتی کے دوران سینئر افسران سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، راولپنڈی پولیس ایک بہتر ین فورس ہے جہاں خدمات کی انجام دہی ہمارے لئے اعزاز ہے اس موقع پرسی پی او نے اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب کو اعزازی شیلڈز دیں۔

متعلقہ عنوان :