ارجن کپور کو اداکار بنانے میں سلمان خان کا اہم کردار ہے، بونی کپور

بدھ 3 اپریل 2024 21:14

ارجن کپور کو اداکار بنانے میں سلمان خان کا اہم کردار ہے، بونی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور فلمساز بونی کپور نے کہا کہ ان کے بیٹے ارجن کپور کی فلمی دنیا میں ترقی کے پیچھے سلمان خان ہیں، سلمان نے کہا تھا ارجن ایک اداکار بن سکتا ہے اور اس میں یہ صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے مزید کہا کہ اب سلمان خان کے نہ صرف انکے بیٹے سے تعلقات اچھے نہیں رہے بلکہ میرے ساتھ بھی سلمان خان کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

بونی کپور نے کہا کہ جب وہ اپنی پہلی اہلیہ اور ارجن کپور کی والدہ مونا شوری سے الگ ہوئے تو میرے علم میں یہ نہیں تھا کہ ارجن اداکار بننا چاہتا ہے۔یہ بات مجھ سے سلمان خان نے کہی کہ ارجن ایک اچھا اداکار بنے گا۔ پھر اسکے بعد سلمان نے ارجن کو گر سمجھائے، اسکا وزن کم کروایا، لہذا میں ارجن کی کامیابی کا کریڈٹ سلمان کو دوں گا۔

متعلقہ عنوان :