پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے مزید 35 کروڑ روپے جاری کردیئے

بدھ 3 اپریل 2024 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے رواں ماہ دوسری مرتبہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کے قریب فنڈز جاری کر دیئے جو کہ شمالی وزیرستان کے ان خاندانوں میں بذریعہ سم میسجنگ تقسیم کئے جائینگے جن کی ابھی تک اپنے گھروں کو واپسی نہیں ہوئی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے قیصر خان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز 17 میں سے ہزار سے زائد خاندانوں میں فی خاندان 20 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کمپلیکس ایمر جینسز ونگ پی ڈی ایم اے کی ڈائریکٹر صوبیہ حسام طورو نے بتایا کہ اس قسم کی مالی امداد کی مد میں پچھلے ہفتے بھی شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے فنڈز جاری کئے گئے تھے جو کہ متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ثوبیہ حسام طورو کے مطابق متاثرین کو فنڈز میں سے 12 ہزار نقد مالی امداد جبکہ 8 ہزار روپے راشن الاؤنس کے طور پر دیئے جا رہے ہیں جو کہ اس سلسلے کی 115 ویں قسط ہے جو باقاعدگی سے ماہانہ بنیادوں پر بلا تعطل جاری کئے جا تے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان فنڈز کا مقصد یہ ہے کہ اپنے اپنے علاقے اور گھروں سے دور رہنے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو بھی دیگر لوگوں کی طرح عید اور رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے اور ان کی مالی مشکلا ت کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :