Live Updates

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت

بدھ 3 اپریل 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کیلئے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست پر سماعت ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے پندرہ مئی کو دلائل طلب کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانا کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ کا چالان جمع ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رہتے ہیں وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، عدت میں نکاح، سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں جبکہ 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات