موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی

بدھ 3 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق مشن کالونی کے رہائشی 12سالہ محمد ایان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا۔

(جاری ہے)

ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، کچھ دیر بعد خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔ ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :