ذوالفقار علی بھٹو نے سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، علی حیدر گیلانی

بدھ 3 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) قائد عوام کے یوم شہادت پر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کوقائد عوام کے فرمودات کے مطابق آگے بڑھائیں گے،ذوالفقار علی بھٹو نے سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم امہ کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے پلیٹ فارم پر متحد کیا اور محروم طبقات کو بولنے اوراقلیتوں کو ووٹ کا حق دیا۔

(جاری ہے)

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ فخر ہے کہ آج بھٹو کے نواسے کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنوائیں گے، گڑھی خدا بخش کے جلسے میں جیالے اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے۔