جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں 6 شدت کا زلزلہ

جمعرات 4 اپریل 2024 10:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) جاپان کےشمال مشرقی صوبہ فوکوشیما میںریکٹر سکیل پر 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کوفوکوشیما میں 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نےجاپان میں جمعرات کو آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے، جس کی گہرائی 40.1 کلومیٹر تھی۔ جاپان میں یہ زلزلہ تائیوان میں ایک طاقتور زلزلےکے ایک دن بعد آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔