ساہیوال،خوفناک آتشزدگی سے100دکانوں میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی،آگ کے باعث 40دکانیں مکمل طور پر جل گئیں

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 4 اپریل 2024 11:12

ساہیوال،خوفناک آتشزدگی سے100دکانوں میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا سامان جل ..
ساہیوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل2024 ء) ساہیوال میں خوفناک آتشزدگی ،100سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا نقصان جل کر راکھ ہوگیا،اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے فائربریگیڈکی مزید گاڑیوں کو بلایا گیا۔ریسکیو عملے نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ نے 100 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچایاجس میں سے 40دکانیں مکمل جل کر خاکستر بن گئیںاور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ساہیوال کے علاقے کمیر میں دربار محمد پناہ کے قریب پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد موجود 40 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ۔دربار محمد پناہ پر عرس کی تقریبات گزشتہ روز ہی ختم ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملتان میں بھی گیس لیکج سے آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد جھلس گئے تھے۔ریسکیو 1122کے مطابق چونگی نمبر 8 کوٹلہ تولے خان روڈ میں مچھلی فروش شیدن مشتاق کی دکان کے قریب گیس فلنگ کی دکان میںاچانک آگ لگ گئی تھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاتھا۔ اہل علاقہ کے مطابق گیس سلنڈر فلنگ کی دکان کے باہر ٹائر میں ہوا بھرنے والی مشین بھی رکھی ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد جھلس جانے والوں کوفوری طبی امداد دے کر نشترہسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔دکان میں مزید گیس سلنڈر بھی موجودتھے جس کی وجہ سے ایک فائربریگیڈ کی گاڑی وہاں کئی گھنٹے موجودرہی تھی۔