سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی ترقی اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا،ثمن رائے

جمعرات 4 اپریل 2024 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) محکمہ بہبود آبادی کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی ترقی اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے محکمے میں جاری ترقیاتی کاموں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کی مضبوطی کے لیے تمام مسنگ ایریاز کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کی تجا ویزمیں شامل کرنے کے لیے درج ذیل کلیدی شعبوں کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سروس ڈیلیوری کے تمام سطحوں پر ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن، تمام یونٹس میں غائب سہولیات کی فراہمی،صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر دفاتر کی تعمیر،فیملی ہیلتھ کلینکس کی تعمیر، ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، پیداوار اور پرنٹنگ یونٹ لاہو ر کو مذید فعال بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت پر سماجی رویے میں تبدیلی کے لیے نوجوانوں کی شمولیت،مردوں کی شمولیت کے لیے مرد خاندانی بہبود کے مراکز کا قیام اوروئیر ہاس پنجاب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے متوقع نتائج صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے کئے جانے والے صحت مند اور پیداواری ماحول کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :