چین میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

جمعرات 4 اپریل 2024 13:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) چین میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا مرکز تائیوان کا ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا۔ زلزلے کے باعث تائیوان میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :