سانگلہ ہل گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقریب تقسیم انعامات،فری یونیفارم دینے کا اعلان

چھٹی جماعت میں داخل ہونے والے پہلی50طلبائ کو خوبصورت بیگ دیئے جائیں گے،وقار چوہدری کا اعلان

جمعرات 4 اپریل 2024 13:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کی صدارت پرنسپل ملک محمد افضل نے کی،جبکہ میاں طارق جمیل، رانا فیصل اقبال،اصغر لطیف شمسی اور وقار چوہدری مہمانان خصوصی تھے، مہمانانِ گرامی میں سکول ایجوکیشن کونسل کے ارکان اللہ دتہ ظفر، اے جی صفدر، ہیڈماسٹر میاں طاہر شہزا،پروفیسر آصف عظیم،محمد نعمان رندھاوا،ڈاکٹر ارشد محمود مصطفائی، چوہدری محبوب احمد نمبردارکے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، طلباء نے اتنے خوبصورت ٹیبلو اور مزاحیہ خاکے پیش کئے، وقار چوہدری نے چھٹی جماعت میں داخل ہونے والے پہلے 50 طلباء کو خوبصورت بیگ دینے کا اعلان کیا، اصغر لطیف شمسی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو خوبصورت یونیفارم اور چھٹی جماعت میں داخل ہونے والے پہلے 50 طلباء کو خوبصورت یونیفارم اور شوز دینے کا اعلان کیا،میاں طارق جمیل نے پرنسپل ملک محمد افضل کی سکول کیلئے کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دینے اور رنر اپ رہنے والی ہاکی ٹیم کو شیلڈز دینے کا اعلان کیا، اس تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو خوبصورت انعامات سے نوازا اور سپیشل پرائز کے علاوہ اساتذہ کرام کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔