این اے 253 ڈیرھ بگٹی میں 49 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) این اے 253 ڈیرھ بگٹی میں 49 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان کامیاب ہوئے ۔امیدوار این اے 253 کے امیدوار شاہ زین بگٹی نے 49 پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار شاہ زین بگٹی نے کہا کہ49 پولنگ اسٹیشن میں غیر فطری پولنگ ہوئی جس میں 90 فیصد سے زائد ووٹ کامیاب امیدوار میان خان کو ووٹ ملے ۔49 پولنگ اسٹیشنز پر کامیاب امیدوار کو 49004 ووٹ ملے ۔باقی 357 پولنگ اسٹیشن سے کامیاب امیدوار کو5502 ووٹ ملے۔49 پولنگ اسٹیشنز پر کامیاب امیدوار کو 75 فیصد جبکہ باقی357 پولنگ اسٹیشنز پر 3 فیصد ووٹ ملے۔زیادہ یا کم ووٹ ملنے سے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست پر کامیاب امیدوار کے وکیل نے مخالفت کی۔ وکیل کامیاب امیدوار نے کہاکہ زیادہ یا کم ٹرن آؤٹ سے الیکشن مشکوک نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔