زرعی فیڈرز کی بجلی بند کرنے سے زمینداروں کے معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ‘کلثوم نیاز بلوچ

ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں میں زرعی فیڈرز کو صرف 3گھنٹے بجلی کی فراہمی کو زمینداروں کا معاشی قتل کے مترادف ہے‘رکن صوبائی اسمبلی ‘ اس وقت باغات اور گندم کی فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن بجلی نہ ہونے کیوجہ سے کسانوں کو پانی نہیں مل رہا وفو د سے بات چیت

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

> کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کی خواتین سیکرٹری رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے زرعی فیڈرز کو صرف 3گھنٹے بجلی کی فراہمی کو زمینداروں کا معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسکو اور زمین داروں کے درمیان زرعی فیڈرز کو 6گھنٹے بجلی کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن کیسکو زمین دار دشمن رویہ اختیار کرکے زراعت تباہ کرنے پر تلی ہے‘زمینداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کلثوم نیاز بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوگوں کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے کھبی خشک سالی اور کھبی بے وقت بارشوں وڑالہ باری کیوجہ سے زراعت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے رہی سہی کسر کیسکو پوری کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت باغات اور گندم کی فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن بجلی نہ ہونے کیوجہ سے کسانوں کو پانی نہیں مل رہا جس سے باغات اورفصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلوچستان میں پہلے ہی روزگار کے مواقع نہیں زراعت کی تباہی سے لاکھوں لوگوں کے گھر کے چولہے بجھ جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کیسکو کو 6گھنٹے بجلی کی فراہمی کا پابند بنائے۔