yمتنازعہ ٹویٹس کیس؛ اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

ہ*سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:56

$ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) متنازعہ ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جہاں اعظم سواتی نے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں سرنڈر کردیا، اس موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کرنے اور دائمی وارنٹ معطلی کی استدعا کی گئی جس پر سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے اعظم سواتی کی جانب سے عدالت کے سامنے سرنڈر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :