نیٹو جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دےگا، نیویارک ٹائمز

جمعہ 5 اپریل 2024 12:51

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) نیٹو کے رہنما جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دیں گے۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روسی فوجیوں کی پیش قدمی اور یوکرین کے لیے بڑے علاقائی نقصانات کے امکان کے پیش نظر نیٹو کے رہنما جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو نئے رکن کو لینے کی کوئی خواہش نہیں ہے جو اسے یورپ کی سب سے بڑی زمینی جنگ کی طرف لے جائے ۔ واضح رہےیوکرین نے ستمبر 2022 میں فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی، اور جولائی 2023 میں ولنیئس میں ہونے والے اتحاد کے سربراہی اجلاس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ اگر ضروری شرائط پوری ہوئیں تو اسے تسلیم کیا جائے گا لیکن نیٹو میں اس کی شمولیت کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :