جرمن فوج میں نئے کمانڈ ڈھانچے کے ساتھ اصلاحات کا آغاز

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 5 اپریل 2024 13:20

جرمن فوج میں نئے کمانڈ ڈھانچے کے ساتھ اصلاحات کا آغاز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2024ء) جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے جمعرات کے روز جرمن فوج میں ہونے والے ایک بڑے تنظیم نو کے منصوبے کا اعلان کیا۔

جرمن فوج ’عمر رسیدہ‘ ہونے کے ساتھ ساتھ سکڑ بھی رہی ہے، رپورٹ

ان تبدیلیوں کے تحت مسلح افواج کی ایک ایسی چوتھی شاخ کا قیام بھی شامل ہے، جو سائبر جنگ میں مہارت رکھنے کے ساتھ ہی بری افواج، فضائیہ اور بحریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت سے لیس ہو گی۔

جرمن فوج نے مغرب کو تقسیم کرنے کی روسی کوشش کو بے نقاب کر دیا، امریکہ

'ایکسٹینڈیڈ سائبر اینڈ انفارمیشن ڈومین سروس' (سی آئی آر) کو سائبر حملوں کو روکنے، الیکٹرانک انفراسٹرکچر کی حفاظت اور غلط معلومات جیسے دیگر ہائبرڈ خطرات کا تجزیہ کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن فوج کی مبینہ جاسوسی، چانسلر کا فوری انکوائری کا وعدہ

جرمن فوج کی بحالی یا اصلاحی پروگرام کے تحت یہ تازہ ترین قدم ہے، جس کا آغاز سن 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد ہوا تھا۔

جرمن بجٹ میں فلاح وبہبود کی بجائے دفاعی اخراجات کو ترجیح؟

وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''نیٹو کی سرزمین کی حیثیت سے ہم پر کسی کو بھی حملہ کرنے کا خیال تک نہیں آنا چاہیے۔ یہ بات ہمیں اعتبار اور سچائی کے ساتھ بتانی ہو گی۔''

جرمن فوج نئی مرکزی کمان کے تحت

اب جرمن فوج کی چاروں شاخیں نئی مرکزی کمان کے تحت کام کریں گی۔

اس کے تحت ملکی اور غیر ملکی تعیناتیوں کے لیے پہلے دو الگ الگ ڈھانچوں کو ایک ساتھ کر دیا گیا ہے۔

اس مرکزی کمان کا مقصد فوری فیصلہ سازی کے عمل کو قابل بنانا اور اوورلیپ کو ختم کرنے کے ساتھ ہی نیٹو کے لیے ایک متحدہ نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنا ہے۔

یورپ کو اپنے دفاع کا بیڑہ خود اٹھانا ہو گا، جرمن وزیر

جرمن وزیر دفاع بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ جرمن فوج کو روس کی دھمکیوں کے جواب میں ''جنگ کے لیے تیار'' رہنا چاہیے۔

جرمنی: فوج میں غیر ملکی شہریوں کو بھی بھرتی کرنے پر غور

انہوں نے برلن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ''مجھے یقین ہے کہ یہ جملہ ان چند الفاظ میں سے ایک ہے، جو حقیقی معنوں میں ضرورت کو صحیح طور پر بیان کرتا ہے۔''

ان کا مزید کہنا تھا، ''میں اس حقیقت کا احترام کرتا ہوں کہ کچھ دوسرے لوگوں کو اس لفظ کے ادراک میں جدوجہد کا سامنا ہے، تاہم میں یہ بھی نوٹ کرتا ہوں کہ زیادہ تر کو اس کے پیچھے جو مقاصد ہیں، اسے وہ سمجھتے ہیں۔

''

جرمن فوج کے لیے آگے مزید کیا ہے؟

وزیر دفاع نے ان تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو اس کے لیے سن 2025 کے بجٹ میں اضافی ساڑھے چھ ارب یورو کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے فوج میں ان ممکنہ سروسز کو متعارف کرانے کے بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا، جس پر حالیہ مہینوں میں بحث ہوتی رہی ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے اواخر میں وہ مختلف ماڈلز کے حوالے سے ایک دستاویز پیش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ڈی پی اے)