وزیراعلیٰ سندھ سے عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات

ملاقات میں عمان کے قونصل جنرل نے اردو میں وزیراعلی سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعہ 5 اپریل 2024 21:06

وزیراعلیٰ سندھ سے عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ الخنجری نے ملاقات کی۔ملاقات میں عمان کے قونصل جنرل نے اردو میں وزیراعلی سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے عمان کے قونصل جنرل کو بھی اردو بولنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پرعمان کے قونصل جنرل نے کہاکہ کراچی کے اسکول اور اسپتالز بہترین کام کررہے ہیں۔پاکستان کو تمام پڑوسی ممالک سے قریب ترین عمان ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہاکہ دونوں ممالک کو تجارت کا حجم بڑھانا چاہئے،دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔عمان کے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :