ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 5 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 40 ، خیر پور اور پڈعیدن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :