صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

جمعہ 5 اپریل 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدرکے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایاکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔