مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی فضائیہ کا دستہ یونان پہنچ گیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے گروپ کی یونان میں اندراویدا ایئر بیس پر آمد مکمل ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دستہ مخلوط فضائی مشق Ineochos 2024 میں شرکت کے لیے وہاں پہنچا ہے جہاں اس ماہ متعدد برادر اور دوست ممالک کی افواج مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابقIneojos 2024 مشقوں کو یورپی براعظم کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جہاں فضائیہ اپنے تمام فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ چھ ٹائیفون طیاروں کے ساتھ حصہ لے گی۔

مشقوں میں اپنی شرکت کے ذریعے فضائیہ کا مقصد تیاری اور جنگی کارکردگی کی سطح کو بڑھانا، حقیقی جنگ کی طرح جنگی ماحول میں فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے لیے تجربات کا تبادلہ، پیچیدہ فضائی آپریشن کی منصوبہ بندی اور اسے انجام دینے کی تربیت شامل ہے۔