ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،رے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 6 اپریل 2024 12:55

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل2024 ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میںشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد وںکوہلاک کر دیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد وں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہاہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین شامل تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایاتھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوئے تھے۔ جبکہ مرنے والے ملک دشمن دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھاکہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایاتھااور بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔