پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ، جنوبی علاقوں میں گرم اور میدانی حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک ،جنوبی علاقوں میں گرم اور میدانی حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19جبکہ زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 24فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 71رہی۔

متعلقہ عنوان :