اٹلی، بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ

جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی،حکومت کی پیش کش

ہفتہ 6 اپریل 2024 16:39

اٹلی، بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ
ایلیکوڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریبا 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے adopt a goat کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہوگی جبکہ 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے۔ اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے۔ اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی، حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :