سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین منتخب

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:15

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور اورکزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد محمود خان کو پارٹی سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ محمودخان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی، سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہو۔