آفتاب خان شیرپاؤ کا لکی مروت میں دہشتگردی واقعہ میں ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے لکی مروت میں دہشتگردی واقعہ میں ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں دہشتگروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت کا سن کر دلی دکھ ہوا،میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جاسکتیں۔