بھکر پولیس کی دو ماہ کی (فروری اور مارچ) 2024 کی کاکردگی کے حوالے سے مال مسروقہ حوالگی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:46

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) بھکر پولیس کی دو ماہ کی (فروری اور مارچ) 2024 کی کاکردگی کے حوالے سے مال مسروقہ حوالگی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مالیت 04 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جو اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن محمد اکرم خان کی سربراہی میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی خصوصی کاوش سے بھکر پولیس نے دو ماہ کے عرصہ میں 06 کریمنل گینگ جو مختلف قسم کی واردات کرتے تھے جو موٹر سائیکل / وہیکل،کار،رکشے، سولر پلیٹس، انورٹرز ، مال مویشی، طلائی زیورات ، ٹرانسفارمرز کوئل ودیگر سامان چوری ڈکیتی کرتے تھے ۔

ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گینگ ممبران کو گرفتار کیا جنکے انکشافات پر 102مقدمات یکسو کیے گئے اور انکے قبضہ سے مال مسروقہ 04 کروڑ 50 لاکھ روپے جن میں نقدی 39 لاکھ روپے 02 کاریں 43 موٹر سائیکلز، 07 رکشے، 21 تولے طلائی زیورات، 75 عدد سے زائد سولر پلیٹس 05 عدد انورٹر، 10 بیٹریاں ، 14 عدد بھینسیں،06 عدد گ،13 عدد بکرے،45 عدد موبائلز ودیگر سامان چوری شدہ برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل ڈکیت گینگ لوگوں سے نقدی وموبائل چھین کر فرار ہوجاتے تھے جنکو گرفتار کرکے ضلع بھکر میں 43 مقدمات ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا۔راہزنی کا ایکٹو گینگ جو KPK سے آکر بھکر میں واردات کرتے تھے ۔ پولیس نے گینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کو چند ہی دنوں میں ٹریس کر کے ان کے مالکان کے حوالے کی جن میں نقدی ،جیولری اور موبائل فون شامل تھے۔\378