چین اور امر یکا کے ما بین مالیاتی استحکام سمیت انسداد منی لانڈرنگ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین سے بات چیت کے متعدد دور مکمل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوچینی میڈ یا کے مطا بق فریقین نے دونوں ممالک اور دنیا کے درمیان میکرو اکنامک صورتحال، چین امریکہ اقتصادی تعلقات اور عالمی چیلنجز پر گہرے، واضح،عملی اور تعمیری تبادلے کیے اور چین امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت چین امریکہ اور عالمی متوازن اقتصادی نمو، مالیاتی استحکام، پائیدار مالیات اور انسداد منی لانڈرنگ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔

چینی فریق نے چین پر امریکی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پیداواری صلاحیت کے معاملے پر مکمل ردعمل کا اظہار کیا۔ فریقین نے مسقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :