چین کا اشتعال انگیز اقدا مات کا بھر پور جواب دینے کا سلسلہ جا ری رکھنے کا اعلان

جنگی جہازوں اور طیاروں کی حفاظت قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، چین

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) چینی اور امریکی افواج نے امریکہ کے ہوا ئی میں2024چین -امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی مشاورتی میکانزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔ہفتہ کو چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق ملاقات کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا تھا۔

برابری اور احترام کی بنیاد پر دونوں فریقین نے چین امریکہ میری ٹائم اور فضائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر کھل کر تعمیری تبادلہ خیال کیا، 2021 میں چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی مشاورتی میکانزم اجلاس کے بعد سے فضائی اور سمندری حدود میں آمنے سامنے کی صورت میں حفاظت کے لئے چین امریکہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی کے امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت میں چینی فریق نے نشاندہی کی کہ جنگی جہازوں اور طیاروں کی حفاظت قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے اور چین جہاز رانی اور پرواز کی آزادی کے نام پر چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی مسلح افواج تمام خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کا قانون اور ضوابط کے مطابق جواب دینا جاری رکھیں گی، اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں گی اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کا تحفظ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :