سرحد چیمبر کاپشاور سے کراچی تک پاکستان انٹرنیشنل لائن کی فلائٹ آپریشن بندش پر تشویش

پشاور ٹو کر اچی پی آئی اے فلائٹ سروس کو فوری طور پربحال کیا جائے،اعجاز خان آفریدی

ہفتہ 6 اپریل 2024 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے پشاور سے کراچی تک پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی فلائٹ آپریشن بندش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پشاور ٹو کر اچی پی آئی اے فلائٹ سروس کو فوری طور پربحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ گذشتہ روز ایک بیان میں سرحد چیمبر کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پشاور سے کراچی تک ہفتہ میں ایک فلائٹ ا ٓپر یٹ کر تی تھا جس سے بزنس کمیونٹی اور خیبر پختونخواکی عوام کو بھرپور استفادہ حاصل کرتے تھے لیکن فلائٹ سر وس کو مکمل بند کردیاگیاہے جس سے نا صر ف کاروباری طبقہ اور صوبے کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ پی آئی اے کوریونیو کی مد میں بھی کافی نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے اس اقدام سے بزنس کمیونٹی اور خیبر پختونخوا کی عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے جس کے فوری ا زالہ کیلئے پشاور ٹو کراچی پی آئی اے فلائٹ آپریشن کو فوری طورپربحال کیا جائے اور ہفتہ میں دوفلائٹ سروس شروع کی جائیں تاکہ خیبر پختونخوا سے قومی ایئر لائن کے زر یعے زیادہ سے زیادہ لوگوںسفر کرے اوریہاںپی ا ٓئی اے ریونیو حاصل کرکے ایئر لائن کو منافع بخش قومی ادارہ بنایا جاسکے۔