جلائو گھیرائو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:51

جلائو گھیرائو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلائو گھیرائو کے دو مقدمات میں گرفتار سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت نو اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرورروڈ اور ماڈل ٹائون میں جلائو گھیرائو کے مقدمات درج ہیں۔