کراچی ، پولیس کارروائی میں 5اغواکار گرفتار، 2مغوی بازیاب

اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیی2کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا، ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا

اتوار 7 اپریل 2024 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی پولیس نے خفیہ اطلاع پرسائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4زخمیوں سمیت 5اغوا کاروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سی2مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔اتوار کی صبح اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اورسیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے خفیہ اطلاع پرسائٹ ایریا میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا کے مطابق گرفتار اغوا کاروں نیسرگودھا پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2شہریوں کو اٹلی بھیجے جانے کا جھانسہ دیکر بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیی2 کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اے وی سی سی اورسی پی ایل سی نیٹیکنیکل بنیادوں پرسائٹ ایریا میں کاروائی کی،اغوا کاروں نے پولیس کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول،ایک رائفل اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔کارروائی کے دوران دونوں مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہیزخمی حالت میں گرفتاراغوا کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔