Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی

رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 اپریل 2024 19:50

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2024ء ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کے لیے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی، رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو کمیٹی کاسیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی لاہور میں عبدالعلیم خان، سردار ایاز صادق، چودھری وسیم قادر، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر، عطا اللہ تارڈ، عون چودھری، سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ، خواجہ عمران نذیر، سہیل شوکت بٹ، ملک غلام حبیب اعوان، خواجہ سلمان رفیق، ملک وحید، ملک اسد علی کھوکھر، ملک شہباز علی کھوکھر، میاں عمران جاوید، انس محمود، عرفان شفیع کھوکھر، ملک فیصل ایوب کھوکھر، ملک خالد پرویز کھوکھر، میاں مرغوب احمد، بلال یاسین، ذیشان ملک، طلحہ برکی، راشد نصراللہ، صبغت اللہ سلطان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، صوبائی اور وفاقی محکموں کے نمائندوں، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو شامل کیا گیا، کوآرڈی نیشن کمیٹی عوامی فلاحی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی جب کہ سروس ڈلیوری کے لیے عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی پابند ہوگی، کمیٹی لاہور میں امن و امان، انتظامی امور کی انجام دیہی میں کردارادا کرے گی، کوآرڈی نیشن کمیٹی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے گی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کا تعین اورشہر کی ترقی سے متعلق اہداف کا تعین کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات