لاہور کے علاقے سندر میں 97 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا

اتوار 7 اپریل 2024 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) لاہور کے علاقے سندر میں ڈاکو 97 لاکھ روپے کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے۔سندر میں دو ڈاکو جیولری شاپ سے 45 تولے کے زیورات، 7 لاکھ روپے نقدی اور قیتمی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متعلقہ پولیس نے متاثرہ شہری عمیر کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :