اسلام آباد میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد کے ساتھ بڑی ڈکیتی، 6 گھنٹے تک اغوا کئے رکھا

ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا

اتوار 7 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی کی بڑی ورادت پیش آئی ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت 6 شہریوں کو 6 گھنٹے تک اغواء کئے رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان اغواء کے دوران غیر ملکیوں سمیت شہریوں پر تشدد کرتے رہے، اور ان تمام سے آئی فونز، قیمتی گھڑیاں، جیولری اور نقدی چھین لی گئی۔ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا اور کیش نہ لانے کی صورت میں دیگر مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔متاثرہ شہریوں نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دے دی۔