خضدار بم دھماکہ دو افراد شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

پیر 8 اپریل 2024 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم دھماکہ دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کی شام کو خضدار کے مین بازار کے قریب بم موٹرسائیکل میں نصب تھا کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بم دھماکہ تجارتی مرکز عمرفاروق چوک کے قریب ہوا ۔اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔