موزمبیق ، بحری جہاز ڈوبنے سے 91 افراد ہلاک اور 34 لاپتہ،5 کو زندہ بچالیا گیا

پیر 8 اپریل 2024 09:00

ماپوتو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پربحری جہازڈوبنے کے باعث 91 افراد ہلاک اور 34 لاپتہ ہوگئے جبکہ 5 کو زندہ بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق حادثہ جہاز کے موزمبیق کے صوبے نمپولا کے ساحلی علاقے لونگا کے قریب پیش آیا جس میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،34 افراد لاپتہ جبکہ5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے ۔نمپولا کے سیکرٹری آف سٹیٹ جیم نیٹو نے بتایا کہ بحری جہاز میں کل 130 مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :