پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے رابطوں کا عمل تیز کردیا

خصوصی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے

پیر 8 اپریل 2024 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے رابطوں کا عمل تیز کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے خصوصی کمیٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک ہے ۔

پیپلزپارٹی کے رہنمائوںشیری رحمان اور نوید قمر نے چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے بھی کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے ۔ شیری رحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ آج سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی، عوام اور کارکنان ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔