پنجاب یونیورسٹی میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 8 اپریل 2024 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کو10تا 12 اپریل تک تین چھٹیاں جبکہ چھ دن کام کرنے والے دفاتر کو 10تا 13 اپریل تک چار چھٹیاں ہوں گی۔