اوستہ محمد ، چوروں نے دکانوں کا صفایا کرلیا

پیر 8 اپریل 2024 19:26

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) چوروں نے عید منا لی ایک ہی رات میں چار دکانوں کی چوری ٹیلر ماسٹر کی دکان۔چیپل کی دکان۔ دو پرچون کی دکان ایک ہی رات میں صفایا لاکھوں کی چوریاں فیض آباد پل پر چوری کئے گئے پولیس چوکی کے قریب چوری ہوئیں لیکن سزا انہیں نہیں ایس ایچ اوکو دیا گیا۔تاجران کہ احتجاج روڈ بلاک میئر میونسپل کار پریشن کی مداخلت احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد بھر میں بد امنی ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے فیض آباد کھیر تھر کینال پولیس چوکیکے قریب صدر تھانہ کے حدود میں ایک ہی رات میں چار دکانوں کی چوروں نے چوری کر کے عید منا لی۔

ٹیلر ماسٹر کی دکان سے گاہکوں کے بنے ہوئے کپڑے چرالیے۔

(جاری ہے)

ساتھ چیپل کی دکان سے نئے چیپل چوری اور دو پرچون کی دکان سے گھی چینی سویاں سنگریٹ اور دیگر سامان لاکھوں روپے کی چوری کر لی لیکن یہ اتنا سامان کیسے لے گئے کس پر لے گئی پولیس چوکی والے کیا کر رہے تھے کئی سوال جنم لے رہے ہیں لیکن محکمہ نے بجائے چوکی والوں کو سزا دینے کے ایس ایچ او صدر جو ایس پی کو نا پسند تھا اسے لائن حاضر کیا اس چوری کے خلاف تاجران کا احتجاجی مظاہر کر کے روڈ بلاک کر دیا اوستا محمد میرواہ روڈ بند ٹریفک معطل کر دیا میئر میونسپل کار پریشن میر مظفر خان جمالی نے مداخلت کر کے احتجاج ختم کروایا لیکن ایس ایس پی نے ایس ایچ او ذوالفقار علی پندرانی کو لائن حاضر کر کے اپنے پسندیدہ سی آئی اے انچارج منظور جمالی کو تعینات کر دیا جبکہ پہلے وہ ضلع پر سی آئی اے تعینات تھا اس کا بھی فرض بنتا تھا کہ امن کرتے لیکن اب ایس ایچ او تعینات ہوئے لگتا ہے اب امن ہوگا ایس ایس پی کا تبادلہ نا گزیر ہے پھر جاکر امن قائم ہوگا آئی جی نوٹس لیں اس موجودہ ایس ایس پی نے جعفرآباد میں تعینات تھے تو کیا کیا اس وقت بھی حالات تھے اب بھی ہے۔