ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم ،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 8 اپریل 2024 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا ہے۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 44، سکرنڈ 43، پڈعیدن، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :