لیگی خاتون رکن اسمبلی کے گوجرانوالہ پہنچنے پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی

شازیہ فرید کو اپنے درمیان پا کر کارکنان پرجوش ،بھنگڑے ڈالے ،کرنسی لوٹتے ہوئے گتھم گتھا بھی ہو گئے

پیر 8 اپریل 2024 20:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) مخصوص نشست پر منتخب ہوکر پہلی بار گوجرانوالہ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید کا شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنان نے یادگار استقبال کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی نچھاور کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کارکنان نے اپنی رکن اسمبلی کا بھر پور طریقے سے استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کئے جبکہ متعدد کارکنا ن نے غیر ملکی کرنسی ڈالرز، ریال اور یورو بھی نچھاور کر دیئے ۔شازیہ فرید کی آمد پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ اس موقع پر کئی کارکنان کرنسی نوٹ لوٹتے ہوئے ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہو گئے۔