ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر 9مئی کا کیس، گواہ آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا

پیر 8 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) عدالت نے 9مئی 2023ء کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر گواہی کے لئے بلا لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری اور دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا اور جیل ٹرائل کی کارروائی 25اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی۔