سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشن گوئی
پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان، ماہرین فلکیات نے پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر ہونے کا امکان ظاہر کر دیا
محمد علی پیر 8 اپریل 2024 22:21
(جاری ہے)
واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 8 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔ آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، ایران اور برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ سے قبل ہی عرب میڈیا نے سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس ضمن میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اس لیے مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.