عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈی پی اوقصور
منگل 9 اپریل 2024 13:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا جن مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے‘ لاؤڈسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاچاند رات کو بازاروں،مارکیٹوں،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں سپیشل پکٹس اور بازار ڈیوٹی لگائی گئیں ہیں، 300پولیس اہلکار اور لیڈی سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقامات مثلا ً قصور گارڈن، گنڈا سنگھ والا بارڈر، مہتابی جھیل چھانگاما نگا، روشن بھیلہ پارک، فن ویلے اور ہیڈ بلوکی پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عیدالفطر کے ایام کے دوران 1ایس پی، 06 ڈی ایس پی،23انسپکٹرز،72سب انسپکٹرز، 138اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،139ہیڈ کا نسٹیبل، 1013کا نسٹیبل کے علاو ہ 476 وولنٹیرز سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم رمضا ن المبارک سے عیدا لفطر کے ایام تک ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوام الناس کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبران امن ومصالحتی کمیٹی،انجمن تاجران، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں۔\378مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.