انڈونیشیا کے مشرقی خطے میں 6.6درجہ شدت کا زلز لہ

منگل 9 اپریل 2024 16:23

انڈونیشیا  کے مشرقی خطے میں  6.6درجہ شدت کا  زلز لہ
جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) انڈونیشیا کے مشرقی خطے میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیاکے صوبہ نارتھ ملوکو کے ہلماہیرا آئی لینڈ میں منگل کو زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔اس موقع پر ملوکا سی میں سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موسول ہوئی ہے۔