شہر میں ڈکیتی،چوری،فائرنگ ،منشیات فروشی ،شراب سپلائی و غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 28ملزمان گرفتار،ایک ملزم ہلاک

منگل 9 اپریل 2024 17:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری،فائرنگ ،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 28ملزمان گرفتارکرلئے،پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم جوابی کارروائی سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس کواطلاع ملی کہ وادارت کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا ۔ٹیکسلا پولیس فوری موقع پر پہنچی تو مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی۔کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم یوسف کو گرفتارکرلیا، ملزم سے01رائفل07ایم ایم، 01رائفل12بور،01پسٹل30بور اور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔

(جاری ہے)

روات پولیس نے لیڈی منشیات فروش مسرت ناز سے 01کلو260گرام چرس، ملزم ظاہر خان سے 01کلو150گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ملزم طیب سے 01کلو300گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیر بہادرسے 01کلو500گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم ہارون شکیل سے 01کلو400گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم سلیم سے 01کلو400گرام چرس، ملزم پیٹر سے 01کلو460گرام چرس، ملزم عادل سے 540گرام چرس، ملزم جمال سے 560گرام چرس،ملزم وقار سے 12لیٹرشراب، آراے بازار پولیس نے ملزم امتیاز 130گرام ہیروئن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمران سے 20لیٹرشراب،ملزم زبیر سے 20لیٹرشراب،وارث خان پولیس نے ملزم احسن سے 10لیٹرشراب، ملزم حارث سے 08لیٹرشراب برآمد کرلی۔

پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں زین خان اورنوید اختر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 02موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ ٹیکسلا پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان ریاست اورشیراز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھے۔بنی پولیس نے ملزم خالد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم نعمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ظاہر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم شہریار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ہارون سے 01خنجر، ویسٹریج پولیس نے ملزم ظفر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدربیرونی پولیس نے ملزم قیصر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم مصدق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم ایان علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔