Live Updates

وزیراعلی مریم نوازشریف کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 9 اپریل 2024 17:41

وزیراعلی مریم نوازشریف کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب پاکستان کے عوام کی طرف سے اعتماد کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کا تجربہ یقینا وطن عزیز کی ترقی میںمفید ثابت ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات