نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام:630 طلبا و طالبات اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہ

منگل 9 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میںالفلاح سکولز پاکستان‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ والٹن ایئرپورٹ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘ اچھرہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہوراور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ خانپور‘ شاہ پور کانجراں‘ لاہور‘ گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول‘ شاہ کمال روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ رسول پارک‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ شادیوال‘ جوہر ٹائون‘ لاہور اور NFD ہائی سکول‘ شاہ پور کانجراں‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد630تھی۔